کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو


کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقیاتی پیکج کے تحت کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں۔

گورنر ہاوس کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ارکان اسمبلی کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج کے تحت صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹ اور فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

ایم کیوایم کی جانب سے وفاقی وزیر امین الحق اور ارکان  صوبائی اسمبل خواجہ اظہار  اور کنور نوید جمیل نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزرا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو نے جی ڈی اے کی نمائندگی کی ۔


متعلقہ خبریں