حکومت نے 6 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کی نوید سنا دی


کراچی: وفاقی سیکریٹری ریلوے حبیب الرحمان جیلانی نے کہا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) موجودہ ٹریک پر بحال ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے سی آر کی بحالی سے متعلق اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کی ٹائم لائن 31  مارچ 2021  تک ہے۔ بارہ کلومیٹر طویل ٹریک سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک فعال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسٹیشن کی عمارتوں کی بحالی کے لیے ٹینڈر ہو رہے ہیں ۔ کے سی آر کے لیے سات کوچز اور دو لوکوموٹوز  تیار کی جا چکی ہیں۔

’ کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر 2023 کے وسط تک مکمل ہو گی‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے سرمایہ کاری کیلئے بھی پرکشش ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کراچی کےعوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرے گا۔

کراچی سرکلر ریلوے، 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ

اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکلر ریلوے کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جس کی تعمیر 2023 کے وسط تک مکمل ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ  رواں مالی سال میں تیسرے مرحلے پرکام کا آغاز یقینی بنایا جائے گا۔ وزارت ریلوے سندھ حکومت کیساتھ رابطےمیں ہے، ہر مرحلے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں