خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند نہیں کی گئی، ترجمان نیب

خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند نہیں کی گئی، ترجمان نیب

فوٹو/فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما کےخلاف کوئی انکوائربند نہیں کی گئی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ریلوے اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں

خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومتی مظالم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، رانا ثنا اللہ

نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر الزام تھا کہ 12 پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کی کمپنیوں کو دیے گیے۔


متعلقہ خبریں