کورونا وائرس: دنیا میں 10 لاکھ 38 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 51 لاکھ 59 ہزار 754 افراد متاثر اور 10 لاکھ 38 ہزار 284 اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا سے متاثر 2 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار936 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 79 لاکھ 67 ہزار 338 ہے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار277 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 846 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  ایک ہزار 841 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے متاثر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال منتقل

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 6 ہزار 833 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار11 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار556 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار665 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار86 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں