ٹرمپ کے پرسنل اٹنڈینٹ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ٹرمپ کے پرسنل اٹنڈینٹ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل اٹینڈنٹ نک لونا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ان کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نک لونا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رہتے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے لیکن وہ آکسیجن پر نہیں ہیں۔ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے لیکن وہ اسپتال میں نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی طبیعت سنبھل نہیں سکی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ امریکی صدر مزید کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہم امریکی صدر کی صحت کے بارے میں محتاط طور پر پرامید ہیں۔

ٹرمپ صدراتی مہم کے دوران مختلف ریاستوں میں جلسے کر رہے تھے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی اور ماضی میں ٹرمپ ماسک پہننے سے انکار بھی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس، امریکی صدر کیلئے 24 گھنٹے انتہائی اہم

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر خاص ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی مشیر خاص نے متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار277 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ846 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔ مشیر خاص میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد نائب صدر نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں