بلا امتیاز احتساب ہوا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، سینیٹر سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے۔ اس وقت پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے اور نوجوان اپنی ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہ پاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے۔ ملک کو اس وقت بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران ہی پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیرے میں ایک ہو گئے۔


متعلقہ خبریں