بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز ہیں، فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم بڑھکیں نہ مارے، سڑکوں پر آکر دکھائے، فیاض چوہان

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیلبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں۔ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز ہیں جو کسی اچنبھے کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے ساڑھے 50 لاکھ فالوورز میں سے 80 فیصد جعلی ہیں۔ 50 لاکھ 19 ہزار فالوورز نے تو کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 20 لاکھ 37 ہزار فالوورز تو بالکل ڈیڈ ہیں اور کیلبری کوئین کے ایک ہزار 898 فالوورز نے ایک ہی دن میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 10 لاکھ فالوورز کا اپنا کوئی فالوور ہی نہیں ہے جبکہ ان کے 10 لاکھ 40 ہزار فالوورز کے صرف 2 سے 5 فالوورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلا امتیاز احتساب ہوا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، سینیٹر سراج الحق

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیلبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے پاکستانی عوام واقف ہے انہوں نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔

انہوں ںے کہا کہ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں