شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک



راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس میں 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا  کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

 


متعلقہ خبریں