ن لیگ پنجاب اور پی پی سندھ سے بھاگ رہی ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب اور پی پی سندھ سے بھاگ رہی ہے۔

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو جلسے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختوںخوا میں جلسہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بلوچستان حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آبادی کے لحاظ  سے پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے لیکن پنجاب کے عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر 

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کی صرف ایک نشست ہے جب کہ پی پی کی کوئی نشست نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لیاقت شاہوانی نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے امن و امان کو متاثر کرنے کے لیے یہ لوگ کوئٹہ میں جلسہ کررہے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق ان لوگوں نے خود ہی بتادیا ہے کہ یہ ایک ناکام شو ہے۔

پی ڈی ایم حکومتی مظالم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، رانا ثنا اللہ

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے گیارہ اکتوبر2020 کو کوئٹہ میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے جو سیاسی اتحاد کا پہلا جلسہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں