جیسے بھی حالات رہینگے، میاں تیرے ساتھ رہینگے کا نعرہ نہیں مانتے: چودھری اشرف

جیسے بھی حالات رہینگے، میاں تیرے ساتھ رہینگے کا نعرہ نہیں مانتے: چودھری اشرف

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ جیسے بھی حالات رہیں گے میاں تیرے ساتھ رہیں گے کا نعرہ نہیں مانتے ہیں۔

اداروں کے خلاف نوازشریف کےموقف کی تائید نہیں کرسکتا، جلیل احمد شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر پی ایم ایل (ن) کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب برائی کے راستے پر چلیں گے تو ہم ان کو روکیں گے۔

چودھری اشرف علی انصاری نے کہا کہ نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قومی سلامتی کے راز فاش نہیں کرنے دیں گے۔

میں بھی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا، جلیل شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ دعویٰ کیا کہ نواز شریف تو ایٹمی دھماکہ کرنے کو تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے میاں صاحب کو ایٹمی دھماکے کرنے پر مجبور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں