جماعت اسلامی کا احتجاج کام نہ آیا:کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری


کراچی:جماعت اسلامی کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے باوجود شہر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں شمسی سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، قائدآباد، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ اور ڈالمیا میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اورنگی ٹاون کے مختلف سیکٹرز، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بلدیہ اور سعید آباد کے ملحقہ علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔

کراچی میں ہونے والی شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ نے عوام الناس کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

جماعت اسلامی کی کال پر مختلف علاقوں میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔

شہر قائد میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج میں کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔

رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال کرانے کی کوشش میں مظاہرین کی پکڑدھکڑبھی کی گئی ہے۔

بنارس اور لانڈھی بابرمارکیٹ کے قریب جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قائدآباد، ملیرہالٹ اوردیگر علاقوں میں ہونے والا احتجاج فی الحال معطل کردیا گیا ہے۔

احتجاج کا سلسلہ نماز جمعہ کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

صبح سے جاری احتجاج میں شامل جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی نےکارکنان کو پرامن رہنے اور شرپسندوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں