مہاجروں کی تین نسلیں تباہ کرنیوالو سن لو! لسانیت نہیں چلے گی، نثار کھوڑو


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مہاجروں کی تین نسلیں تباہ کرنیوالو سن لو! لسانیت نہیں چلے گی۔

کراچی: پی پی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی پی کے زیر اہتمام ’کراچی اظہار یکجہتی ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے سندھ کو بچانے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لسانیت کی سیاست کا خاتمہ ہو۔

سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے عائشہ منزل سے ایمپریس مارکیٹ تک نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ سندھیوں نے اس صوبے کے لوگوں میں محبتیں بانٹی ہیں۔

پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیے زہادہ اور بہت اہم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی کراچی کو تقسیم کرنے کے خلاف ہے۔

وزیر اعظم کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ،سعید غنی

پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی میں تمام زبانیں بولنے والے شریک ہیں۔

 


متعلقہ خبریں