اسلام آباد: دن دیہاڑے ڈکیتی،ملزمان جنرل اسٹور سے نقدی لوٹ کر فرار



اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے. ملزمان جنرل اسٹور سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیکٹر جی سکس میں کوآپریٹویو مارکیٹ بازار میں جنرل اسٹور میں دو ملزمان نے ڈکیتی کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ڈکیت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ آبپارہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیب افسر کے گھر ڈکیتی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں نیب راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اکبر کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق 4 مسلح افراد گزشتہ رات گھر کی کھڑ کی توڑ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مزاحمت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد میں جرائم بڑھ گئے، امریکی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔ اسٹریٹ کرائمز کے زیادہ واقعات سیکٹر جی سکس، سیون، ایف سکس، سیون اور ایف ٹین میں ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں