مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے، خالد مقبول صدیقی


حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری مادری اورقومی زبان اردو ہے۔

ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید حکومت سے باہر آنا پڑے، عامر خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ’حیدرآباد مارچ‘ کے نام سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دیش کے خواب خاک ہو جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فرسودہ نظام کی حفاظت کرنے والے جاگیر دار نہیں بچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خالقوں کی اولادیں غداری نہیں کرسکتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ حیدرآباد مہاجروں کا قلعہ اور مہاجروں کا شہر ہے۔

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ضد سے کراچی متاثر ہو رہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان

عامر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف مہاجروں پر ظلم کر رہے ہیں بلکہ سندھیوں کے ساتھ بھی ظلم کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی نے سندھیوں کو بھی غلام بنایا ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جب کرپشن کا حساب لینے کا وقت آیا تودونوں بھائی بھائی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان سے حساب مانگا جائے توجمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں شہری سندھ کی ترقی کے لیے مطالبے کیے لیکن پی پی نے کراچی اور حیدرآباد کا پیسہ لوٹا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 12 سال سے سندھ  پر حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بھی ان کا علاقہ ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں۔

پی پی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی، اعلان کرنا باقی ہے۔ خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ یہ ریلی کے الیکٹرک اور گلی میں ابلتے ڈرینیج سسٹم  کے خلاف ہے۔ انہوں نے وڈیروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد کی ایک یو سی جیت کر دکھائیں۔


متعلقہ خبریں