سیاسی مخالفین نے ٹوئٹر پر بھی محاذ کھول لیا


اسلام آباد: سیاسی مخالفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی محاذ کھول لیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ لکھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے تو وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے۔

جس پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ش لیگ کا ن لیگ پر ذاتی حملہ افسوس ناک ہے۔


جواب میں احسن اقبال نے حماد اظہر کے سیاسی ماضی کو نشانہ بنایا اور بولے ان پر اب کون اعتبار کرے؟؟

جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے طلال چودھری، دانیال عزیز اور ماروی میمن سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کی ماضی کی وابستگیوں پر سوال اٹھایا۔ بولے یہ کون سی لیگ سے نوسرباز لیگ کے ساتھی بنے تھے؟؟


متعلقہ خبریں