پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس جاری، نوازشریف اور آصف زرادری کا خطاب

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہو گا جس سے  مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو جلسے کا اعلان

یاد رہے کہ 29 ستمبر کو پی ڈی ایم  نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو پہلا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے پہلا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 11 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اجلاس کے فیصلوں پر متفق ہیں۔اس تحریک سےحقیقی تبدیلی آئے گی۔ آج ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کمزور ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر 

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوَں کی گرفتاری سےمتعلق وزرا آئے دن بیانات دیتے ہیں۔ وزراکے بیانات سے نیب کی آزادانہ پوزیشن پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ منعقدکریں گے۔ پی ڈی ایم کے ذریعےجلسوں کی سیریز ہوگی۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ مہنگائی نےعوام کوپریشان کردیاہے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عوام کےساتھ ہیں۔ احسن اقبال پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کےکنوینرہونگے۔ کنوینر تبدیل ہوتے رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اجلاس میں شہباز شریف کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ہماری جنگ اداروں سے نہیں، یہ سیاسی جنگ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم اقتدارکی جنگ نہیں عوام کےحقو ق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی نااہلی دوسروں پرڈال رہی ہے۔


متعلقہ خبریں