ٹرمپ کی طبیعت میں بہتری، پیر تک اسپتال سے فارغ کیے جانیکا امکان

ٹرمپ کی طبیعت میں بہتری، پیر تک اسپتال سے فارغ کیے جانیکا امکان

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پیر تک انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کے پرسنل اٹنڈینٹ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالجین کی ٹیم کا مؤقف ہے کہ انہیں بخار نہیں ہے اور ان کے جگر و گردے بھی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

امریکہ کے 74 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طبیعت ناساز ہونے پر جمعہ کے دن والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر لے جایا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت صدر امریکہ کی آکسیجن کی سطح پریشان کن حد تک گر رہی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالجین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں میں دو مرتبہ ان کی آکسیجن کی سطح گری ہے اور اسٹیرائیڈز سے ان کا علاج کیا جا رہا ہے لیکن اب کی طبعیت میں خاصا افاقہ ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے ڈاکٹر شون کونلے کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت میں بہتری ہے لیکن جس طرح بیماری میں اتار چڑھاؤ آتا ہے بالکل اسی طرح طبیعت میں بھی اتار چڑھاؤ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں