نیپال: پاکستانی سفارتخانہ، عملے کے چار افراد کورونا سے متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نیپال میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے چار افراد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے چار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی عملے کے ساتھ بعض کے اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کا ایک رکن کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہو چکا ہے جب کہ دیگر افراد اوران کے اہل خانہ کا علاج جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیپال میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے دفتر خارجہ مسلسل رابطے میں ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ: آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے اور تمام دفاتر و تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے632 نئےکیسزرپورٹ

پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد کراچی کے کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں