لاہور: ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر تھانیدار گرفتار

Punjab-Police

سینکڑوں سرکاری نوکریاں بیروزگار افراد کو خوشخبری سنا دی گئی


لاہور: پنجاب پولیس نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے کے الزام میں تھانیدار کو کو گرفتار کر لیا ہے۔

موٹروے پر تعیناتی، لاہور پولیس نے نفری دینے سے معذرت کرلی

ہم نیوز کے مطابق تھانیدار کی گرفتاری سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پولیس اس سلسلے میں تفتیش و تحقیق کی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین نے غلط تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ میں متعین اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دوران انکوائری شواہد مسخ کیے تھے۔

لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ انکوائری میں قصور وار ٹھہرنے پر اے ایس آئی کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں مقدمہ درج ہو گیا ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین نے لالچ کی خاطر غلط تفتیش کی تھی۔

سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد کہا تھا کہ ناقص تفتیش کو وہ برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی ہے۔

پب جی کی وجہ سے خودکشیاں، لاہور پولیس کا پابندی کیلئے اعلی حکام کو خط

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے پولیس افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ بنا کسی اثر و رسوخ کے نیک نیتی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں۔


متعلقہ خبریں