آذربائیجان کا آرمینیا سے متنازعہ علاقے پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

آرمینا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

باکو: آذر بائیجان نے آرمینیا سے متنازع علاقے پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان  کے صدر الہام علی اوف نے ایک بار پھر آرمینیا کو متنازعہ علاقہ چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آخری شرط یہی ہے کہ جب تک آرمینیا متازعہ علاقہ نوگورنو کاراباخ  سے اپنی فوج کی واپسی کا وقت نہیں بتاتا اس وقت تک  فوجی کارروائی بند نہیں کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ آذربائیجان نے اپنی زمینوں کی واپسی کے لیے 30 سال انتظار کیا ہے۔ نوگورنو کاراباخ  آذربائیجان کا علاقہ ہے اور ہم اپنا علاقہ واپس لے کر ہی رہیں گے اور آرمینین فوج کی واپسی تک کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ نے آذر بائیجان اور آرمینیا سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تریس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان شروع ہونے والی جنگ پر گہری تشویش ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے آذر بائیجان اور آرمینیا سے جنگ بندی کی اپیل کردی

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک فوری طور پر جنگ بند کریں اور تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کریں۔

تاہم آذربائیجان نے واضح کر دیا ہے کہ جب کہ آرمینیا متنازع علاقہ نہیں چھوڑتا وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں