خوشاب کی خوبصورت’وادی  سون‘

خوشاب کی خوبصورت’وادی  سون‘

فوٹو: ہم نیوز


خوشاب کی خوبصورت ’’وادی  سون‘‘ پہاڑوں، چشموں،سرسبزباغوں اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے جس کا نظارہ کرنے کیلئے گروپس کی صورت میں سیاح آتے ہیں۔

اس وادی میں موجود بہتے جھرنے، نیلگوں پانی، چار سو سر سبز درختوں کی بہار قدرتی حسن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

 پہاڑوں میں گھری یہ حسین وادی 100 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے۔ وادی کی خوبصورتی کو یہاں موجود ٹھنڈے چشمے اور باغات مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔

خوشاب کی یہ خوبصورت وادی لاہور سے براستہ موٹر وے 300 کلو میٹر اور اسلام آباد سے 250 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ یہاں آنے والے سیاح کشتی رانی سوئمنگ سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

قدم جکڑ دینے والے مناظر یہاں جابجا بکھرے پڑے ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں اس حسین وادی کے روح تک سرشار کر دینے والے مناظر دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔  خوشاب سے نوشہرہ کی طرف جاتی سڑک پر جیسے جیسے وادی سون سکیسر کے قریب پہنچتے ہیں تو اس کی کشش انسان کو اپنی طرف کھینچتی چلی جاتی ہے۔

ضلع خوشاب میں واقعہ وادی سون خطہ پوٹھوہار کے انتہائی جنوبی سرے پر واقع ہے۔ چٹانوں سے نکلیں تو ایک وسیع و عریض لینڈ سکیپ سامنے آتی ہے جس کے ہر موسم کے رنگ الگ ہوتے ہیں۔

موسم گرما میں ہر طرف ہریالی دکھائی دیتی ہے اور موسم سرما زرد گھاس دکھائی دیتی ہے۔ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سائبریا اور دیگر علاقوں سے پرندے ہجرت کرکے اس وادی کے مہمان بنتے ہیں


متعلقہ خبریں