محمد زبیر نوازشریف اور مریم کے ترجمان مقرر

محمد زبیر نے وائرل ویڈیو کو سازش قرار دے دیا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن نے  پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو نوازشریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محمد زبیر پارٹی قائد اور مریم نواز سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ قبل ازیں مریم نواز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیانات جاری کرتی تھیں اور سابق وزیراعظم نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

سپوکس پرسنز کی کمیٹی میں مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چودھری، عظمیٰ بخاری اور عطااللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کے تشکیل سے قبل مریم اورنگزیب ہی تمام ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔

ماضی میں خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ محمد زبیر نے نوازشریف کے نمائندے کی حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

سابق گورنر سندھ کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات نوازشریف کے نمائندئے کی حیثیت اور سیاسی مقاصد کیلئے نہیں تھی۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سپوکس پرسنز کمیٹی کی تشکیل پنجاب میں حکومت مخالف صف بندی کا حصہ ہے۔ ن لیگ نہیں چاہتی کہ حکومت مخالف تحریک کے دوران ہر ن لیگ رہنما الگ بیان نہ جاری کرے۔

گزشتہ روز ہی ن لیگ نے اپنے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا تھا۔ ن لیگ کے زیر اہتمام 15 اکتوبرکو راولپنڈی، 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 26 اکتوبر کو مظفر گڑھ میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ ق 2 نومبر کو سرگودھا، 6 نومبرفیصل آباد، 10 نومبرساہیوال، 23 نومبرملتان اور30 نومبر کو بہاولپور میں جلسہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں