پنجاب میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ


لاہور: پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج پولیو اور شجرکاری مہم کاحصہ بن گئی

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے  آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد  بارہ ہو گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے متاثرہ بچے کی عمر 22 ماہ ہے جب کہ وہاڑی میں متاثرہ بچے کی عمر 89 ماہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں بچے کی بائیں ٹانگ پولیو سے متاثرہ ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان میں بچے کی دائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضہ میں100فیصد اضافہ

دونوں بچوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے، نئے پولیو کیسز کے سامنے آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے جب کہ پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 77 ہو گئی ہے۔

ند روز قبل ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا اور چھوٹے بڑے تمام شہروں میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

کورونا وبا کے سات ماہ بعد اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کشمیر میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مزید 3 پولیو کیسز سامنے آ گئے

قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔


متعلقہ خبریں