بغاوت کے مقدمے میں ملوث افرادکو فوری گرفتار کیا جائے، فیاض الحسن چوہان


لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی بلاتعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ رواں سال گندم کی پیداوار کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 48 لاکھ ٹن گندم کے حوالے سے معاملات احسن طریقے سے چلائے گئے ہیں اور پنجاب ملک بھر میں 80 فیصد گندم کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔ پنجاب میں گندم کا کسی قسم کا بحران نہیں ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے گندم کا مصنوعی بحران آیا تھا تاہم رواں سال پنجاب حکومت نے گندم کے حوالے سے 91 فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی گندم پنجاب ہی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے رواں سال ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم کا ہدف حاصل کیا تاہم سندھ حکومت کی لاپروائی سے گندم کا بحران آئے گا۔ سندھ حکومت کرپشن چھپانے اور وفاقی حکومت کو تنگ کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جدوجہد کا آغاز ہو چکا اب یہ حکومت جلد گرے گی، محمد زبیر

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ حکومت کو 5 لاکھ ٹن گندم کا کوٹہ دیا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم سے ایک دانا بھی آٹا ملوں کونہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ایک ہزار 400 روپے من کے حساب سے کسانوں کو گندم کی قیمت دی اب خیبرپختونخوا حکومت گندم کا اجرا شروع کرے تاکہ بحران سے بچا جائے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو گندم پر اربوں روپے کی سبسڈی پنجاب دے رہا ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہوئی۔


متعلقہ خبریں