وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے، شیخ رشید


راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت ضرور پوری کریں گے، وزیراعظم  اسمبلی تحلیل کردیں گے لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں، 11 کو 18 تاریخ کردیا،ان کا ساتھ کوئی نہیں دے رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ کالے کوٹ میں میمو گیٹ کا درخواست گزار کون تھا؟ ن لیگ سے ش نکلے گی اور ضرور نکلے گی۔ یہ سمجھتے ہیں شہباز شریف کو ش کہا ہے ابھی ٹھہر جاؤ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید میں نے10 سوال کیے جواب نہیں آیا، میں سب کو حقیقت بتادوں گا۔ نوازشریف نے نیپال میں مودی سے جوملاقا ت کی کیا اس کا حا ل احوال دفتر خارجہ کو بتایا؟ نوازشریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی میں کس کو استعمال کیا؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 10 ماہ ٹویٹر اکاوَنٹ کیوں بند کیا؟ آپ نے ٹویٹر اکاوَنٹ اس لیے بند کیا کہ آپ کو باہر جانے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اسمبلی چھوڑدیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔ عمرا ن خان کا ساتھ دوں گا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سے کہنا چاہوں گا کہ ادویات کی قیمتوں پر سب کو اعتراز ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیں گے۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ اندر سے متحد نہیں ہے۔ جلسہ اور ریلیاں تو مولانا فضل الرحمان نے کرنی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انکی خواہش فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قانون سے پہلے نیب ہے قانون میں ترمیم تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکولر ریلوے  کے لیے 10 ارب روپے ملے ہیں۔ میں نے31 دسمبر سے 20 جنوری تک کی تاریخ دی ہے۔ 3 ماہ میں 40 کوچز بنانی ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کو تین مرحلوں مکمل کریں گے

شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ دس ہزارافراد کے لیے رہائش کا انتظام راولپنڈی میں کریں گے۔ ہمارے پنشن کے حالات بہت برے ہیں۔ مزدور کی تنخواہ کم ہے، ٹی ایل اے ملازم خود کو کنفرم ہی سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین ہر ہفتے کہیں نہ کہیں لگ جاتی ہے۔ ایم ایل ون کی تعمیر تک ٹرین حادثے ہوتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں