کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، رواں ماہ 9 شادی ہال سیل

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث یکم اکتوبر سے اب تک 9 شادی ہال سیل کر دیے گئے۔

انتظامیہ نے کراچی کے مختلف اضلاع میں چار سو 76 شادی ہالز میں ایس او پیز کا جائزہ لیا، ساتھ ہی ساتھ شادی ہال مالکان، ویٹر اور دیگر عملے کے کورونا ٹیسٹ بھی کی جا رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی وجہ سے کورونا وائرس زیادہ پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے سے کورونا زیادہ پھیل رہا ہے، این سی او سی 

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ جس میں این سی اوسی کو ملک بھر میں کورونا کے پھیلاوَ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ سماجی فاصلے پرعملدرآمد نہ ہونے سے کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے ساتھ ہی ساتھ  شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاؤ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور ماسک کا استعمال کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے موسم سرما میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاؤ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز پرعملدآرمد کرنے پر تعلیمی اداروں کی تعریف کی گئی۔

یاد رہے کہ آج بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے644نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ15ہزار260 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں