محمود خان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں  سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منصوبوں میں توانائی، روڈ انفراسٹریکچر، زراعت، صنعت، سیاحت کے منصوبے شامل ہیں۔

سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے لیے 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پرعاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ زراعت کےمنصوبے جے سی سی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں