انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا

ڈالر کی قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 164.50 روپے سے کم ہو کر 164.32 روپے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 38 ہزار 914 پوائںٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کے بعد 95 ہزار850 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا، گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: سونا 1500روپے فی تولہ سستا

جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 326 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دس گرام سونا مارکیٹ میں 96 ہزار 91 روپے میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں