سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 500 ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 600 روپےاضافے سے 96 ہزار450 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کے بعد 95 ہزار850 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 164.50 روپے سے کم ہو کر 164.32 روپے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 38 ہزار 914 پوائںٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں