ملتان: نشتر اسپتال کے 2 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص

nishtar-hospital

بینائی متاثر ہونے کا معاملہ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں تہلکہ خیز انکشافات


ملتان: جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے نشتر اسپتال میں 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز کو آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

نشتر اسپتال میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے،جن میں سے 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ، جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے شبہ میں بھی 5 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، کورونا کے باعث اب تک نشتر اسپتال میں 169 اموات ہو چکی ہیں۔

پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے تیس ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پمز کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا کے 10 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کیسز: خیبر میڈیکل کالج پشاور 2 ہفتوں کیلئے بند


متعلقہ خبریں