آرڈیننس کے ذریعے جزیروں کا الحاق: بلاول نے چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے سندھ کے جزیروں کا غیر قانونی الحاق قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے اعلان کیا کہ جزیروں کے الحاق سے متعلق اقدامات کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیلنج کریں گے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ پی پی جزیروں کے غیر قانونی الحاق کی مذمت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتوں میں آصف زرداری کی پیشیوں میں اضافہ دراصل اے پی سی اور پی ڈی ایم کے قیام پر حکومتی ردعمل ہے۔

عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول

انہوں نے کہا ک اس وقت ہم کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں لیکن سابق صدر آصف زرداری کو ہفتے میں متعدد مرتبہ عدالتوں میں بلایا جارہا ہے۔

آصف زرداری پر فرد جرم عائد

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے مقدمات کی پنڈی میں شنوائی غیر آئینی ہے اور زیادہ خطرات کی مؤجب بھی ہے۔


متعلقہ خبریں