تحریک آگے بڑھے گی تو عوام کا سیلاب ساتھ ہوگا، شاہد خاقان عباسی

یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے نو منتخب سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تحریک آگے بڑھے گی تو عوام کا سیلاب ساتھ ہوگا۔

پی ڈی ایم کے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

پی ڈی ایم کے نو منتخب سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا بنیادی مقصد عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنا ہے۔

راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ آج عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کے لیے گھر کا نظام چلانا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میاں افتخار حسین پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر 

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت نے جو وعدے کیے تھے اس میں وہ ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں معیشت تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں کو مرکزی عہدے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیر حیدر خان ہوتی اے این پی کی جانب سے پی ڈی ایم کے منتخب نائب صدر ہیں۔

پی ڈی ایم کھمبوں پر چڑھے یا کے ٹو پہ، این آر او نہیں ملے گا: فیاض الحسن چوہان

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مطالبہ کیا کہ موجودہ اسمبلیوں کو ختم کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں