سندھ: کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، 252 متاثر

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق جب کہ 252 متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، مزیر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار593 ہوگئی ہے جب کہ عالمی وبا سے 2 ہزار 523 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 7 ہزار 993 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 252 افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک سندھ میں 14 لاکھ 16 ہزار 482 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار 593 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے 188 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 37 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید15 اموات

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ۔ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں