پیپلزپارٹی جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی، شیخ رشید

پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دن دورنہیں ہے کہ جب پیپلزپارٹی جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی۔

اشتعال انگیز تقریر، سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی پی نے کارساز کے شہدا کو بھلایا تو اسے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکوک اور سوالیہ نشان والے سیاستدانوں کے پیچھے کراچی میں چلتی ہے۔

سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے ایک ہفتے قبل لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں 14 وزارتوں پہ فائز رہا ہوں اور سینئر ہوں اس لیے مشورے دیتا ہوں، لیتا نہیں ہوں۔

سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے، فواد چودھری

شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ن اور ش میں سے ط نہ نکل آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ش لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کے کئی لوگ استعفے نہیں دیں گے اور جو استعفے دیں گے ان نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن میں ش کے بعد ط لیگ کی بھی پیشگوئی کر دی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں