حکومت اور نیب کچھ کرلیں،مولانا فضل الرحمان بلیک میل نہیں ہونگے: عبدالغفور حیدری


اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

اشتعال انگیز تقریر، سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور نیب کچھ بھی کرلیں، مولانا فضل الرحمان بلیک میل نہیں ہوں گے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا کے خلاف نیب نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں شریک مہمان اور وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف نے اداروں سے متعلق نامناسب زبان استعمال کی۔

بغاوت کےمقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں لکھا ہے کہ اداروں کے بارے میں نا مناسب بات نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی پر کسی کواعتراض نہیں ہے اوراپوزیشن نے جو نکات دیئے ان پربحث ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محمد زبیر کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کراینٹی پاکستان بیانیے پرعمل کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان ہمیشہ اپنے ورکرزکو چھوڑ کر باہرچلا جاتا ہے۔

لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مملکت زرتارج گل نے دعویٰ کیا کہ 2023 کے بعد بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات میں ناکامی پر حکومت بغاوت کے مقدمے بنا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بی آر ٹی اور فارن فنڈنگ کیس کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

آرمی چیف سے نوازشریف یا پارٹی کیلئے کچھ مانگنے نہیں گیا تھا، محمد زبیر

پروگرام پاکستان ٹونائٹ کے میزبان سید ثمر عباس کے استفسار پرعطااللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی وزیروں کے خلاف بھی اثاثہ جات کیسز ہیں لیکن ان کا احتساب نہیں ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں