’ ہماری حکومت سیاسی لوگوں پر غداری کے مقدمے بنانے کے حق میں نہیں‘

پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا، شہباز گل 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی لوگوں پرغداری کے مقدمے بنانے کے حق میں نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کام ن لیگ کیا کرتی تھی اور ہم اس پر اعتراض کرتے تھے۔ ایف آئی آرمیں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر حکومت نے درج نہیں کروائی بلکہ ایک عام شہری کی درخواست پر درج کروائی گئی ہے۔

اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف پر بغاوت کے مقدمے  متعلق کہا کہ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے۔

اشتعال انگیز تقریر، سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے۔

نواز شریف اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں،ان کی تقریر قوم سے مذاق ہے: فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے۔

ابو بچاؤ مہم اب پاکستان انتشار پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے،فواد چودھری

فواد چودھری نے مشورہ دیا کہ ن لیگ پیادے بچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی کھیل شروع ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ابھی جلدی کیا ہے؟

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کو اس ایف آئی آر کا کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک ایف آئی آر ہوئی ہے جس میں نواز شریف اوردیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے تو انہوں نے شدید نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 نوازشریف کی تقریر پر ن لیگی کارکنوں کو مقدمہ کرانا چاہیے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے کارروائی ڈالنے کے لیے یاس کیا ہو، دیکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں