بلاول نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو دیگر صوبوں سے بہتر قرار دے دیا

فائل فوٹو


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو دیگر صوبوں سے بہتر قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ دیگر صوبوں کو صحت میں سندھ کی ترقی کی پیروی کرنی چاہیے۔

آرڈیننس کے ذریعے جزیروں کا الحاق: بلاول نے چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے سندھ کے جزیروں کا غیر قانونی الحاق قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی نے اعلان کیا کہ جزیروں کے الحاق سے متعلق اقدامات کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیلنج کریں گے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ پی پی جزیروں کے غیر قانونی الحاق کی مذمت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتوں میں آصف زرداری کی پیشیوں میں اضافہ دراصل اے پی سی اور پی ڈی ایم کے قیام پر حکومتی ردعمل ہے۔

عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول

انہوں نے کہا ک اس وقت ہم کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں لیکن سابق صدر آصف زرداری کو ہفتے میں متعدد مرتبہ عدالتوں میں بلایا جارہا ہے۔

آصف زرداری پر فرد جرم عائد

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے مقدمات کی پنڈی میں شنوائی غیر آئینی ہے اور زیادہ خطرات کی مؤجب بھی ہے۔


متعلقہ خبریں