حکومت غداری کا مقدمہ چلائے یا پھر معافی مانگے، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے یا پھر معافی مانگے۔

تحریک آگے بڑھے گی تو عوام کا سیلاب ساتھ ہوگا، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غداری کا مقدمہ چلائیں اور پکڑیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب عوامی مفاد کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جو جماعت بھی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو چھوڑے گی عوام اس کو سیاست سے باہر کردیں گے۔ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پروگرام بڑی بات میں شریک مہمان پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر کہا کہ نوازشریف اور لیگی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے کے پیچھے حکومت نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ نوازشریف نے جس طرح اپنے پتے کھیلے اس کے نتیجے میں وہ سیاسی طورپربے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، ہمیں غداری کے مقدمات بنانے کی کیا ضرورت ہے؟

فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف لاعلمی یا علمی میں بھارتی ایجنڈـے کو لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ انہیں سیاسی قیدی کے طورپر دیکھا جائے نہ کہ بدعنوانی کےمجرم کے طورپر۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل (ن) کے کارکنان بھی نواز شریف کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کر رہے ہیں۔

بغاوت کےمقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے پتے کھیل لیے ہیں لیکن سیاست کی شطرنج پرابھی ہماری چال باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جو جلسہ لاہور میں کیا اس سے بہتر تھا کہ وہ یہ جلسہ شادی ہال میں کرلیتے۔

میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن جے یو آئی جیسی جماعت کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہو گا۔

پروگرام بڑی بات میں شریک مہمان اور پی پی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو غدار قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، حکومت سندھ اس پر عمل کرے گی۔

آرڈیننس کے ذریعے جزیروں کا الحاق: بلاول نے چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پرصوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روز نکالی جانے والی ریلی میں 9 ہزار ماسک تقسیم کیے تھے۔ انہوں نے دعوے سے کہا کہ کوئی ایسا این او سی نہیں دیا گیا جس میں جزائر سے متعلق وفاق کو ملکیت کی اجازت دی گئی ہو۔


متعلقہ خبریں