کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی، گیارہ ریسٹورنٹس اور تین شادی ہال سیل

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر شہر قائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے گیارہ ریسٹورنٹس اور تین شادی ہالوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

سندھ: کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، 252 متاثر

ہم نیوز کے مطابق گیارہ ریسٹورنٹس اور تین شادی ہالوں کو شہر قائد کے ضلع وسطی میں سیل کیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے بھی کی ہے۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق جب کہ 252 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز اس ضمن میں بتایا تھا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار593 ہوگئی ہے جب کہ عالمی وبا سے دو ہزار 523 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

ملتان: نشتر اسپتال کے 2 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص

سید مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ صوبے میں کورونا کے 7 ہزار 993 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 252 افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک سندھ میں 14 لاکھ 16 ہزار 482 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار 593 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا کیسز: خیبر میڈیکل کالج پشاور 2 ہفتوں کیلئے بند

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا تھا کہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے 188 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 37 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں