مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ دورے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری روکا جائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی نژاد برطانوی شہری پاکستان برطانیہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا جس کی وجہ سے ترقی پذیر ملکوں کے لیے کورونا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا مشکل کام ہے۔ محدود وسائل کے باوجود اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندی اور غیرآئینی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت کےمقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، فواد چودھری

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری روکا جائے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پر دباوَ ڈالا جائے۔


متعلقہ خبریں