چیمپئنز ٹرافی ختم ،2021 میں ورلڈ ٹی 20 ہوگا


اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ فیصلہ بھارتی شہر کولکتہ میں آئی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کے بجائے ورلڈ ٹی20 ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن نے میڈیا کو بتایا کہ 2021 کے ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ بعد میں ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے بعد دو سال میں ورلڈ ٹی20 کے دو ٹورنامنٹ ہوں گے جبکہ اس سے پہلے چار سال بعد ورلڈ ٹی20  کا انعقاد کیا جاتا تھا۔

2020 میں آسٹریلیا اور2021 میں بھارت ورلڈ ٹی 20 کی میزبانی کرے گا۔

اس سے پہلے بھی دو سال میں ورلڈ ٹی 20 کے دو ٹورنامنٹ  ہوئے تھے۔ 2009 میں انگلینڈ اور2010 میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 کی میزبانی کی تھی۔

اس کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کوختم کردیا تھا تاہم 2013 میں فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی کے آخری ایڈیشن میں پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو شکست دے تھی۔

اس طرح پاکستان نے تاریخ میں پہلی اورآخری بارچیمپئنز ٹرافی کا تاج اپنے سر سجایا۔


متعلقہ خبریں