اداروں کیخلاف بولنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے جبکہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت مودی کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور نہ کرا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت غداری کا مقدمہ چلائے یا پھر معافی مانگے، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ایجنٹ پاکستان آئے ہیں تو وہ آسمان سے اتر کر تو نہیں آئے ہوں گے اور بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا ؟


متعلقہ خبریں