شہباز شریف نے اہلخانہ کو کروڑوں روپے کے تحائف دیے، نیب


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اہلخانہ کو دیے گئے کروڑوں روپے کے تحائف کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

نیب دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے اہلیہ اور بچوں کو 24 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تحائف میں دیے جبکہ شہباز شریف نے بیٹوں سے 4 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 678 روپے تحفے میں وصول کیے۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے نصرت شہباز کو مختلف مواضعات میں 749 کنال اراضی تحفے میں دی اور شہباز شریف کو 867 کنال 18 مرلے اراضی والدہ سے تحفے میں ملی، اس لے علاوہ شہباز شریف کو 748 کنال 19 مرلے اراضی والد سے تحفے میں ملی۔

نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سلمان شہباز کو 17 کروڑ 12 لاکھ 38 ہزار 200 روپے تحفے میں دیے اور حمزہ شہباز کو شہباز شریف نے 2013 میں ایک کروڑ 7 لاکھ روپے تحفے میں دیے۔

شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو سال 2015 میں 2 کروڑ روپے بطور تحفہ دیے جبکہ شہباز شریف نے 2015 میں تہمینہ درانی کو ڈیفنس میں 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پلاٹ تحفے میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی شخصیات کیخلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے، وفاقی وزیر

دستاویزات کے مطابق سال 2015 میں شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ہری پور میں کاٹیچ اور گھر خرید کر دیا اور ہری پور میں خریدے گئے تحائف کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ 39 ہزار 200 ظاہر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں