دومنٹ میں چاول کے دانے پر نام لکھنے والا نوجوان

دومنٹ میں چاول کے دانے پر نام لکھنے والا نوجوان

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا پشاور میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو دو منٹ میں چاول کے دانے پر مہارت کے ساتھ نام کندہ کرکے اپنے فن کا لوہا منوا رہا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے شیر علی کی انگلیوں سے نکھر کر چاول کا دانا ساٹھ روپے کا ہو جاتا ہے۔ فقط دو منٹ میں شیر علی چاول کے دانے پر نام کندہ کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں میٹل آرٹ کے نمونے بنانے والا انوکھا آرٹسٹ

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر علی کا اپنے اس ٹیلنٹ بارے کہنا تھا کہ چاول کے ایک دانے پر نام لکھنے میں دو منٹ لگ جاتے مگر جب پھول وغیرہ  بنانا ہو تو زیادہ وقت بھی لگ جاتا ہے۔

شیر علی نے مزید بتایا کہ چاول کے ایک دانے پر دو نام آسانی سے لکھ لیتا ہوں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا شمار ایسے باصلاحیت ہنر مندوں میں ہوتا ہے جو چاول پر نام کندہ کرکے اپنے فن کے ذریعہ روزگار کما رہے ہیں۔ شیر علی نے یہ ہنر کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک استاد سے سیکھا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ چاول کے دانے پر نام لکھنا کافی مشکل ہے لیکن پر بھی یہ ایک فن ہے اور جو کہ میں نے اپنے استاد سے سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے یہ کام کر رہا ہوں پہلے کراچی میں کرتا تھا اب یہاں آگیا ہوں۔ چاول کے دانے پر مہارت سے نام کندہ کرنے کا فن اب روزگار کا ذریعہ بھی بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:پانی میں ڈوبی ریل کی پٹری سے ٹرین گزارنے کا انوکھا طریقہ

دانہ دانہ چن کر لوگوں کے نام لکھنے والے شیر علی کہتے ہیں کہ اس شوق کے پیچھے ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہتے۔


متعلقہ خبریں