ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلیے شوشے چھوڑتی رہتی ہے، آغا سراج درانی

ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلیے شوشے چھوڑتی رہتی ہے، آغا سراج درانی

فائل فوٹو


کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لیے شوشے چھوڑتی رہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ کوئی کیک نہیں کہ کوئی کاٹ کر لے جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم والے صوبہ تو کیا ایک گلی الگ نہیں کرسکتے، مصطفیٰ کمال

آغا سراج درانی نے کہا کہ بچپن اور اپنے والد کے دور سے سنتا آرہا ہوں کہ صوبے بن رہے ہیں، الگ صوبہ بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا منظور شدہ بزرگ شہریوں کا ایکٹ 2014 تمام محکموں کو بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ پر تمام سفارشات مرتب ہونے کے بعد عمل درآمد ہوگا، جزائر کے معاملے پر مزید بات کرنا بیکار ہے۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ او شکارپور کی کارکردگی اچھی نہیں جس سے محکمے میں مسائل بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما یا رکن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم نئے صوبے کی بنیاد لسانیت پر نہیں رکھنا چاہتے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری کو وہ حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو کراچی یا حیدر آباد کو حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی، گیارہ ریسٹورنٹس اور تین شادی ہال سیل

امین الحق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صحت، ٹرانسپورٹ اور تمام شعبوں کو نقصان  پہنچایا، وسائل کی فراہمی ایم کیو ایم کے منشور کا حصہ ہے۔

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)   شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کی حمایت کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں