پی سی بی کی زمبابوے کیساتھ جنوبی افریقہ سیریز کی بھی منصوبہ بندی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے سیریز کے ساتھ جنوبی افریقہ سیریز کی بھی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کا تین رکنی سیکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں اسے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی وفد کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی اور لاہور میں سیریز کرانے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی وفد نومبر میں شیڈول پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز بھی دیکھے گا۔

بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم خان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے بتایا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امید کرتے ہیں ملک میں مزید کرکٹ بھی آئے گی، قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ پی سی بی کیلئے بہت ضروری ہے، تمام بین الاقوامی کرکٹرز کلب کرکٹ سے آگے آئے ہیں۔

2022 میں کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی، وسیم خان

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں اپنے تمام کلبز کو رجسٹرڈ کریں گے، کلب کرکٹ کا سسٹم بننے سے کرکٹ مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے قانون میں 6 ایسوسی ایشن بنائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات کروں گا۔


متعلقہ خبریں