ڈر ہے اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیل جائے گا، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیل جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب تک میرے بارے میں کچھ نہیں کہتیں، میں ان کا احترام کروں گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ  وزیراعظم نے مجھے کہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دو ۔ اپوزیشن کا اتحاد بیس فروری تک ہی چلے گا ۔ اپوزیشن باہر نکلےگی توشکست ہو گی ۔

پیپلزپارٹی جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ش بن کر رہے گی، میں نے مسلم لیگ ش شہباز شریف کے بار ے میں نہیں کہا۔ شہباز شریف سوچ سمجھ کر جیل گئے کہ کام نہ کرنا پڑے۔

شیخ رشید نے آصف زرداری سے متعلق سوال پر کہا کہ میں زرداری کا ترجمان نہیں ۔

نواز شریف پر مقدمے سے متعلق انہوں نے کہا کہ غداری کا مقدمہ بدر رشید نے درج کرایا ہے، وزیراعظم کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

نواز شریف پرمقدمے کا مدعی کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلا

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایک کروڑ 70 لاکھ کارکن ہیں، ہوسکتا ہے بدر رشید تحریک انصاف کا کارکن ہو۔


متعلقہ خبریں