جزائر سے متعلق حکومت سندھ کا این او سی: وفاقی وزیر نے شیئر کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے جولائی 2020 کو جاری کیا گیا سندھ حکومت کا این او سی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر شیئرکردیا ہے۔

آرڈیننس کے ذریعے جزیروں کا الحاق: بلاول نے چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ سے متعلق وفاق نے کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کیا۔


پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے لیے عرض ہے آئی لیڈ پورٹ قاسم کی حدود میں آتا ہے۔

‘سندھ کے جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں، صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے’

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ میں کام شروع ہوا تو اس سے ملک کو فائدہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں