پارٹی کا شو کاز نوٹس سیاسی پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے، جلیل شرقپوری

پارٹی کا شو کاز نوٹس سیاسی پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے، جلیل شرقپوری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیا جانے والا شو کاز نوٹس سیاسی پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے۔

اداروں کے خلاف نوازشریف کےموقف کی تائید نہیں کرسکتا، جلیل احمد شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے پی ایم ایل (ن) کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے جواب میں مؤقف اپنایا ہے کہ شوکازنوٹس میں مجھ  پرکوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی شوکاز نوٹس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ میں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

جیسے بھی حالات رہینگے، میاں تیرے ساتھ رہینگے کا نعرہ نہیں مانتے: چودھری اشرف

میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ مجھے دیا گیا شو کاز نوٹس واپس لیا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگرغیر قانونی ایکشن لیا گیا تو وہ پارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے واضح کیا ہے کہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہارکرسکتا ہے۔

میں بھی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا، جلیل شرقپوری

میاں جلیل شرقپوری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی پارٹی کے مفاد اور پالیسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں بھی کسی رہنما یا رکن کی توہین نہیں کی۔


متعلقہ خبریں