پشاور: اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

پشاور: اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے ممتاز اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھرسرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار 96 برس کے ہو گئے

ہم نیوز کے مطابق قصہ خوانی بازار میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے اس ضمن میں سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

یوسف خان کے نام سے قصہ خوانی بازار پشاور کے ایک گھر میں گیارہ دسمبر 1922 کو جنم لینے والے بچے کو بعد میں دنیا نے دلیپ کمار کے نام سے جانا۔ وہ گزری دہائیوں میں جب پاکسان آئے تو ایک مرتبہ اپنے آبائی گھر بھی گئے تھے۔

گذشتہ دنوں جب ایک صحافی نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر پوسٹ کیں تو اس کے ردعمل میں انہوں ںے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مداحوں سے کہا کہ وہ بھی ان کے گھر کی تصاویر شیئر کریں۔


متعلقہ خبریں